05:34 pm
فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے، حکومت نے اہم اعلان کر دیا

فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے، حکومت نے اہم اعلان کر دیا

05:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہو سکتے، حکومت نے اہم اعلان کر دیا ۔۔۔ وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے، وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں،امید ہے دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا، بیشتر شرکاء کومعلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دھرنے کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے۔ حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔ دھرنے کے خاتمے کیلئے بات چیت کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ امید ہے دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا۔ دھرنے کے بیشتر شرکاء کو معلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے۔ دھرنے میں پچاس ہزار لوگ تھے۔ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں۔ اسی طرح فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے
۔ فوج کے بغیر الیکشن کے مطالبے نامناسب ہیں۔ ہر ملک میں آرمی چیف کا کردار ہوتا ہے، جب تک فوج ہے ملک غیرمستحکم نہیں ہوسکتا۔ ریجیکٹڈ ووٹ کا یہ پتا نہیں چلتا کہ وہ کس امیدوار کے ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی قیادت پاکستان کی سرزمین پر موجود نہیں۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ہے۔ عدالت نے ضمانت دینے سے پہلے نیب سے پوچھا۔ یہ نام نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے۔ نوازشریف کے علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہواتو راستہ نکل آئےگا۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ ایک سال میں اس حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی۔ درآمد کم اور برآمد زیادہ ہونے سے روپے کی قدرکم ہوتی ہے۔ ملک تب غریب ہوتا ہے جب ایکسپورٹ کم اور امپورٹ زیادہ ہوجائے۔

تازہ ترین خبریں