06:29 am
آزادی مارچ سے انتہائی افسوسناک خبر ، تہجد کیلئے اٹھے مولانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

آزادی مارچ سے انتہائی افسوسناک خبر ، تہجد کیلئے اٹھے مولانا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

06:29 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انا للہ واناالیہ راجعون، آزادی مارچ سے انتہائی افسوسناک خبر ،ایک اور بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق آج آزادی مارچ کے شرکا میں سے خضدار بلوچستان کے رہائشی ایک بزرگ مولانا سیف اللہ ولد حبیب اللہ تہجد کی نماز کیلئے اتوار بازار کیساتھ امام نسائی مسجد پہنچے جہاں ان کو دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی طرح آزادی مارچ میں شریک 55سالہ بابا جی عبد الکریم انتقال کر گئے تھے
۔ 55سالہ بابا جی عبد الکریم کو دل کا دورہ پڑا جس پر مارچ کے شرکا انہیں فوراً پمز ہسپتال لے کر آئے تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ انتقال کر گئے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مولوی اختر محمد ابھی دونوں میتوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں کے لئے بذریعہ ایمبولینس لے کر چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں