08:37 am
 محکمہ موسميات نے اگلے 4 سے 5 روز تک مزيد بارشوں کی پيشگوئی کردی

محکمہ موسميات نے اگلے 4 سے 5 روز تک مزيد بارشوں کی پيشگوئی کردی

08:37 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد ميں بارش نے مارچ والوں کو امتحان ميں ڈال ديا ۔۔ محکمہ موسميات نے اگلے 4 سے 5 روز تک مزيد بارشوں کی پيشگوئی کردی۔ تیز ہواؤں کے باعث آزادی مارچ والوں کے شامیانے اڑ گئے۔ جے يو آئی دھرنے کے شرکاء مشکل ميں پڑ گئے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،
کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر، زیریں خیبرپختونخوا اور بالائی، وسطی پنجاب کے اضلاع میں کہیں کہیں جب کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرکے بلند پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں