12:36 pm
مولانا فضل االرحمٰن کی جانب سے ڈی چوک جانے کے اعلان بارے بڑی خبر موصول

مولانا فضل االرحمٰن کی جانب سے ڈی چوک جانے کے اعلان بارے بڑی خبر موصول

12:36 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزادی مارچ کا اونٹ کس کروٹ بیٹھنے والا ہے یہ ابھی کوئی نہیں جانتا ، اس وقت مارچ کے حوالے سے جو سب سے بڑا سوال ہے وہ یہ ہے کہ کیا مولانا ڈی چوک جائیں گے یا نہیں ؟ اس حوالے سے سینئرصحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ’’ میری اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الر حمٰن فیصلہ کر چکے ہیں وہ ڈی چوک جائیں گے ، انہوں نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ میں اپنا جملہ دُہرا رہا ہوں کہ مولانا ڈی چوک جانے کا اعلان کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ سخت الفاظ بھی استعمال کر سکتے ہیں
۔ شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو ہدف بنایا جا ئے گاکہ انہوںنے اپنی فوج کا بجٹ کیوں کاٹا اور کشمیر معاملے پر کیوں کچھ نہیں کیا ۔ کشمیر میں اتنے مسلمان شہید ہو رہے ہیں اور آپ کرتارپور راہداری کھولنے میں مصروف ہیں ۔