02:14 pm
 مولانا فضل الرحمان کو بوریا بستر گول کرنے کا پیغام بھجوا دیا گیا ہے،انور لودھی

مولانا فضل الرحمان کو بوریا بستر گول کرنے کا پیغام بھجوا دیا گیا ہے،انور لودھی

02:14 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار انور لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بوریا بستر گول کرنے کا پیغام بھجوا دیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انور لودھی نے دعویٰ کیا ہے " میرے ذرائع کے مطابق طاقتور حلقوں نے مولانافضل الرحمان کو صاف صاف پیغام دے دیا ہے
کہ کچھ نہیں ملے گا ،اپنابوریا بستر گول کریں اور اسلام آباد خالی کریں۔مولانا اب صرف فیس سیونگ ڈھونڈ رہے ہیں۔پرویزالٰہی شاید مولانا کو نکلنے کا راستہ فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ جے یو آئی سربراہ اپنے کارکنوں کو لے کر گزشتہ چھ روز سے اسلام آباد میں دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین خبریں