02:16 pm
مفتی کفایت اللہ کے دعوے پر انور لودھی کا جواب

مفتی کفایت اللہ کے دعوے پر انور لودھی کا جواب

02:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ ایک سال کےلئے انھیں وزیر اعظم بنایا دیا جائے وہ کشمیر واپس لے کر دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہا کہ کشمیر کمیٹی کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہوتے کہ وہ کچھ کر سکے وہ تو اپنی چائے کےلئے بھی حکومتی اجازت کی محتاج ہوتی ہے۔
اگر وزیر اعظم بن کر وہ ایک سال میں کشمیر واپس لے کر نہ دے سکوں تو پیسے واپس۔ اس پر سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار انور لودھی نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کشمیر بے شک واپس لے کر نہ دیں بس وہ کروڑوں روپے واپس کریں جو فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بن کر حاصل کیے۔