02:56 pm
25ہزار لوگ 22کروڑ عوام کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتے، فیصل واڈا

25ہزار لوگ 22کروڑ عوام کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتے، فیصل واڈا

02:56 pm

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا صاحب جلدی جانے والے ہیں ان کا جانا اچھی چیز ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مولانا مارچ نے پی ٹی اذئی کو مضبوط کردیا ہے، 20 سے 25 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی سوچ میں فرق ہے، چاہتے ہیں مسائل مذاکرات کی میز پر حل کیے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے اور ری الیکشن پر نہیں جارہے ہیں، خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے، خواہشات پر ملک کو نہیں چلایا جاسکتا ہے
۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلام کا جھنڈا بلند کیا، ملک دیوالیہ ہورہا تھا عمران خان نے بحران سے نکالا ہے۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے۔