02:57 pm
 محبت میں گرفتارغیر ملکی حسینہ پاکستان پہنچ گئی

محبت میں گرفتارغیر ملکی حسینہ پاکستان پہنچ گئی

02:57 pm

فیصل آباد(ویب ڈیسک)ڈنمارک کی رہائشی خاتون فیصل آبادکے باورچی کی محبت میں گرفتارہوکرشادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی ،سیشن کورٹ میں نکاح کرنے کے بعدخاتون اپنے سسرال پہنچ گئی ،تفصیلات کے مطابق بلال گنج جعفری محلہ کے رہائشی شاہ زیب علی کی ڈنمارک کی رہائشی میتھی دس کے ساتھ سوشل میڈیاپرہونیوالی دوستی سچی محبت میں بدل گئی جس کے بعدخاتون نے نوجوان سے شادی کافیصلہ کرلیااوراپنے والدین کےہمراہ فیصل آبادپہنچ گئی ۔گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ عابدحسین کی عدالت میں فیصل آبادکے رہائشی نوجوان کے ساتھ خاتون نے شادی کرلی ،ڈنمارک کی رہائشی خاتون کی لومیرج کیے جانے کے موقع پرپولیس نے اسکووالدین سمیت پولیس کی بھاری نفری کی معیت میں سیشن کورٹ پیش کیاتھا۔