04:44 pm
سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز جاتی امرا پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز جاتی امرا پہنچ گئے

04:44 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سروسز ہسپتال سے جاتی امرا پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف لاہور کے سروسز ہسپتال سے جاتی امرا پہنچ گئے۔ وہ 16روز تک ہسپتال داخل رہے جہاں ان کے کئی ٹیسٹ اور علاج معالجہ کیا گیا ۔ تاہم اب جاتی امرا میں ان کی رہائشگاہ کو
ہی آئی سی یو میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مریم نوازبھی اپنے والد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچ گئیں۔ وہ تین ماہ جیل میں قید رہنےکے بعد ضمانت رہا ہوئیں اور انھیں ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے جانےپررہائی کی روبکار دی گئی۔

تازہ ترین خبریں