04:47 pm
سینیٹ اجلاس کےدوران مولابخش چانڈیواور فیصل جاوید کے مابین لفظی جھڑپ

سینیٹ اجلاس کےدوران مولابخش چانڈیواور فیصل جاوید کے مابین لفظی جھڑپ

04:47 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میںپیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو اور سینیٹر فیصل جاوید کے مابین شدید لفظی جھڑپ چھڑ گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے مولابخش چانڈیو کی تقریر کے دوران فقرا کسا۔ جس پر مولابخش چانڈیو نے انھیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ " بیٹھ جائو بے بی " اس پر سینیٹر فیصل جاوید نے جواب دیا
" بے بی تو بلاول ہے " ۔ اس پر مولابخش چانڈیو مشتعل ہوگئے اور چیختے چلاتے ہوئے کہنے لگے " بلاول کا نام مت لو۔ تم بلاول کے جوتے کے برابر بھی نہیں " وہ باربار چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے کہتے رہے کہ اس سے کہو بیٹھ جائے۔ْ