05:17 pm
بھارت سے آنیوالی سموگ نے لاہورکواپنی لپیٹ میں لے لیا،شہریوں کوسانس لینے میں دشواری کاسامنا

بھارت سے آنیوالی سموگ نے لاہورکواپنی لپیٹ میں لے لیا،شہریوں کوسانس لینے میں دشواری کاسامنا

05:17 pm

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوسموگ نے لپیٹ میں لے لیا،شہریوں کوسانس لینے میں دشواری کاسامنا،ناک گلے ،اورآنکھوں کے امراض میں اضافے کاخدشہ پیداہوگیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورکوسموگ نےا پنی لپیٹ میں لے لیاجس کی وجہ سے شہریوں کوسانس لینے میں دشواری کاسامناہے ،
لاہورمین ائیرکوالٹی انڈیکس 454ریکارڈ کیاگیاہے ۔ جبکہ دارالحکومت کے مختلف مقامات پر ایئرکوالٹی انڈیکس مختلف ہے ۔پنجاب اسمبلی 731 ،اپر مال میں ایئر کوالٹی انڈیکس 647 ریکارڈکیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے 401 اورگڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا گیاہے۔واضح رہے کہ لاہور میں سموگ کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جار ی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ ، سانس ، گلے اور آنکھوں کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے ۔

تازہ ترین خبریں