06:47 am
 دوپہر 12 بجے تک  احتجاج ختم کر دیا جا ئے،عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا‎

دوپہر 12 بجے تک احتجاج ختم کر دیا جا ئے،عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا‎

06:47 am

لا ہور (نیوز ڈیسک) ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف کیس کی سماعت ،لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹرز کو دوپہر 12 بجے تک ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ڈیوٹی اوقات میں ہڑتال کرناجرم ہے،فوجداری مقدمہ درج ہوگا ۔ سیکرٹری صحت کاقصور ہے کہ معاملہ ابھی تک لٹکاہے،عدالت کے ریمارکس۔عدالت نے ایم ائی ٹی ایکٹ سے متعلق سیکرٹری صحت کو سٹیک ہولڈر سے مشاورت کا حکم دیا۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت نے تحریری طور پر ینگ ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ ینگ ڈاکٹرز کےنمائندے ہائیکورٹ میں پیش ہوئے یہ ینگ ڈاکٹرز نہیں ،پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ہیں
،پروفیشنل ہڑتال نہیں کرسکتے ۔ینگ ڈاکٹرز نے کمرہ عدالت میں نعرے بازی کی جس کے جواب میں جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اونچی آواز میں وہ بولتے ہیں جن کے پاس کوئی بات کرنے کو نہ ہوں۔ عدالتی حکم پر عمل کریں گے ، آج ہی ہڑتال ختم کریں گے ، ہم عدالت کیساتھ کھڑیں ہیں ۔ وکیل ینگ ڈاکٹرز کا بیان۔