01:04 pm
 عمران خان سے سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ کی سربراہی میں وفد  کیملاقات

عمران خان سے سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ کی سربراہی میں وفد کیملاقات

01:04 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران سکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے تاریخی فیصلے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔اس ملاقات کے بعد اعلامیہ بھی جاری کیا گیا،
اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر مہندر سنگھ نے ننکانہ صاحب اور کرتارپور راہداری پر ریسٹ ہاؤسز اور ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔سکھ رہنما نے یقین دہانی کرائی کہ پہلے مرحلے کے دوران 50 کروڑ پاؤنڈز (تقریباً ایک کھرب روپے) کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے انفرااسٹرکچر منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کرنے پر مہندر سنگھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کرتارپور گوردوارہ ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں واقع ہے جو بھارتی سرحد سے کچھ دوری پر ہے، گوردوارہ دربار صاحب 1539 میں قائم کیا گیا۔لاہور سے تقریباً 120 کلومیٹر کی مسافت پر ضلع نارووال میں دریائے راوی کے کنارے ایک بستی ہے جسے کرتارپور کہا جاتا ہے۔نارووال شکر گڑھ روڈ سے کچے راستے پر اتریں تو گوردوارہ کرتار پور کا سفید گنبد نظر آنے لگتا ہے، یہ گوردوارہ مہاراجہ پٹیالہ بھوپندر سنگھ بہادر نے 1921 سے 1929 کے درمیان تعمیر کروایا تھا۔بابا گرونانک نے وفات سے قبل 18 برس اس جگہ قیام کیا اور گرونانک کا انتقال بھی کرتارپور میں اسی جگہ پر ہوا۔ گرو نانک مہاراج نے اپنی زندگی کے آخری ایام یہیں بسر کیے اور اُن کی سمادھی اور قبر بھی یہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ کرتارپور سکھوں کے لیے مقدس مقام ہے۔

تازہ ترین خبریں

پولیس نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا

پولیس نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو گرفتار کرلیا

حمد اللہ نواز شریف سے پہلے سی آئی اے کے نمائندوں سے ملے

حمد اللہ نواز شریف سے پہلے سی آئی اے کے نمائندوں سے ملے

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

دادا دادی نے جینز پہننے پر پوتی کو ق ت ل کردیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس:خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

دلہن نے عین رخصتی کے وقت دلہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:اہم ترین شخصیت کوگرفتارکرلیاگیا

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

شہری غیر ضروری باہر نہ نکلیں‘، کراچی میں شام 6 کے بعد مکمل پابندی کا حکم

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ تنویر الیاس اور بیرسٹر سلطان آمنے سامنے

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

نور ڈر سے چھپ گئی تھی اسے باہر نکال کے مارا ۔۔ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

پاکستان نے افغان فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

افغان فوجیوں کو افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا: آئی ایس پی آر

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی ۔۔۔ ہشام انعام اللہ سےقلمدان واپس لےلیاگیا ؎