03:26 pm
انتہائی افسوسناک واقعات،14افراد جان کی بازی ہا رگئے ،ملکی فضا سوگوار ہوگئی

انتہائی افسوسناک واقعات،14افراد جان کی بازی ہا رگئے ،ملکی فضا سوگوار ہوگئی

03:26 pm

نیوسعیدآباد(این این آئی)قومی شاہراہ پر دومختلف ٹریفک حادثات میں14افرادجاں بحق جبکہ 20زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں اور لاشوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوسعیدآباد کے قریب نیشنل ہائی وے باروچا باغ اسٹاپ پر گوٹھ پیر بخش کھوسو کے مزدور رکشہ پر معمول کام کیلئے جارہے تھے کہ نوابشاہ سے کراچی آنے والی مسافربلوچ کوچ اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے بدقسمت رکشے پر چڑھ گئی۔جس کے نتیجے میں 8افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5افراد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے۔خوفناک حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نیوسعیدآباد پولیس اور ریسکیو اداروں کی
 
ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں کو نیوسعیدآباد اسپتال جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا،جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے ۔پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر نیوسعیدآباد کے قریب پیش آیا، قومی شاہراہ کاایک ٹریک ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا جبکے ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کا شکار تمام افراد ایک ہی گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔مکینوں کا کہناہے کہ موٹروے پولیس کے غیر فعال ہونے سے مٹیاری ضلع بھر میں حادثات معمول بن گئے ہیں۔ دوسری جانب خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں مسافر کوچ ڈرائیورموقع پرہی طاہرجاں بحق جبکہ17مسافر زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے سوات جارہی تھی۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ڈرائیور اور تمام زخمی مسافروں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‎

تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا