03:43 pm
نواز شریف نےکتنے دن کیلئے آزادی مارچ اور جلسہ میں شرکت کی ہدایت کی تھی؟قریبی ساتھی نے اہم انکشاف کردیا

شیخوپورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ایم این اے نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی رہبر نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور اسلام آباد جلسہ میں ایک دن کیلئے بھرپور شرکت کی ہدایت کی تھی جس کے مطابق نواز لیگ نے کراچی سے لیکر وسطی پنجاب تک آزادی مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال اور شرکت کی،رانا تنویر حسین نے نواز لیگ کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور ، ترجمان نواز لیگ محمد
 
ندیم گورائیہ اورملک نوید چوہان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنا میں پارٹی قیادت نے شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور اے پی سی کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک میں نواز لیگ بھرپور حصہ لے گی، موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اس کے اقدامات سے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بہترین علاج معالجہ کیلئے بیرون ملک جانے کے حوالے سے پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہ ہیں اور اگر علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہیں تو اس پر اعتراض نہیں اتفاق کی ضرورت ہے،رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کے بعد مریم نواز شریف کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں بلکہ عدالتوں نے انہیں میرٹ پر رہا کرکے ہمارے اصولی موقف کی تائید کی ہے اس وقت پارٹی قیادت کو محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق گہری تشویش ہے اور مریم نواز بھی بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے علاج معالجہ پر توجہ دیں گی، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کسی ایسے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوری بساط لپیٹے جانے کا خدشہ ہو ہم مولانا فضل الرحمن کے تمام مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت مخالف تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے کیونکہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔‎

تازہ ترین خبریں

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  