12:13 pm
یاتریوں سے 9 اور 10 نومبر کو فیس نہیں لی جائے گی

یاتریوں سے 9 اور 10 نومبر کو فیس نہیں لی جائے گی

12:13 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی، یاتریوں سے 9 اور 10 نومبر کو فیس نہیں لی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، 98 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن ہے
، امریکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیاء کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف ڈیمو گرافی تبدیلی کی سازش ہے، پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔