05:52 am
عبدالقیوم خان جتوئی اور تین سابق ایم پی ایز نے پی پی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

عبدالقیوم خان جتوئی اور تین سابق ایم پی ایز نے پی پی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

05:52 am

مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک ) پی پی کے مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر سردارعبدالقیوم خان جتوئی اور تین سابق ایم پی ایز سمیت جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات نے پی پی پی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی،
سابق پارلیمانی سیکرٹری سید قائم علی شاہ شمسی، سابق ایم پی اے سردار رسول بخش خان جتوئی، سابق ایم پی اے یاسرعرفات جتوئی، سابق ایم پی اے شہزاد رسول جتوئی ایڈووکیٹ، سابق ٹکٹ ہولڈر داود خان جتوئی سمیت متعدد سابق چیئرمینز اور سابق ناظمین نے پی پی پی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت سے بھی رابطہ قائم کرلیا گیا ہے ۔ میاں نوازشریف کی صحت یابی کے بعد باقاعدہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ 
 

تازہ ترین خبریں