03:25 pm
ڈیل نہیں مجبوری، وزیر اعظم عمران خان نے اچانک نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے کیوں نکالا، حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

ڈیل نہیں مجبوری، وزیر اعظم عمران خان نے اچانک نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے کیوں نکالا، حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف

03:25 pm

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوبیرون ملک بھجوانے کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست جمع کروادی گئی ہےجب کہ حکومت نے بھی نوازشریف کوباہربھجوانےکافیصلہ کرلیاہے اس تمام صورتحال میں این آراوکی بازگشت سنائی دینے لگ گئی ہے اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئرصحافی حامدمیرنے کہاکہ حکومت نواز شریف کوباہربھجوانے پرمجبورہے یہ فیصلہ وہ اپنی خوشی سے نہیں کررہے کیونکہ نواز شریف کی طبیعت واقعی خراب ہے ڈاکٹرز خودلکھ کردے رہے ہیں کہ نواز شریف کولاحق بیماری کی تشخیص نہیں ہورہی اس لیے انہیں بیرون ملک سے کچھ ٹیسٹ ہوناضروری ہے یہ نقطہ بھی قابل غورہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اتنے ہیںکہ وہ فضائی سفرکرسکتے ہیں یانہیں ،
حامدمیرنےمزیدکہاکہ نواز شریف کوباہربھجوانے کافیصلہ سوفیصد ان کی صحت کومدنظر رکھ کرکیاگیاہے کیونکہ حکومت نہیں چاہتی کہ خدانخواستہ نواز شریف کوکچھ ہوتاہے تواس کاالزام ہم پرآئے۔کچھ لوگ اس صورتحال میں عجیب قسم کی باتیں کررہے ہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کانام ای سی ایل سے نکالاجارہاہے تاہم یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ آج ہی ن لیگ کے رہنما مرتضیٰ جاویدستی اورمحسن نواز رانجھانے ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے اگرکوئی ڈیل ہوتی تون لیگ ایسانہ کرتی ،نواز شریف بیمارہیں اسی وجہ سے ان کانام ای سی ایل سے نکالاجارہاہے۔

تازہ ترین خبریں