03:27 pm
مولانا اپنے موبائل پر مہر بخاری کو کیا دکھا رہے ہیں؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

مولانا اپنے موبائل پر مہر بخاری کو کیا دکھا رہے ہیں؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

03:27 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں 9روز سے بیٹھے جے یوآئی کے سربراہ آزادی مارچ کی ناکامی پرحواس باختہ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے حکومت کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے ہوئے دھمکیاں دیناشروع کردی ہیں ۔گزشتہ روز خاتون اینکرمہربخاری سے بات کرتے ہوئے مولانافضل الرحمٰن نے حکومت کے خلا ف کافی سخت زبان استعمال کی اورایک مرتبہ پھرسے وزیراعظم عمران خان کے استعفے اورملک میں نئے انتخابات کروانےکامطالبہ کیا۔گزشتہ رات مولانافضل الرحمٰن کے اس انٹرویوکی ایک تصویرسوشل میڈیاپربھی وائرل ہورہی ہے
اس تصویرمیں مولانامہربخاری کواپنے موبائل فون پرکچھ دکھارہے ہیں اس تصویرمیں دونوں کے چہرے کے تاثرات کودیکھ کرسوشل میڈیاصارفین نے ایک نئی بحث کاآغاز کردیاہے اوراب اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آخرمولانافضل الرحمٰن مہربخاری کواپنے موبائل فون پرکیادکھارہے ہیں ۔تصویرمیں دیکھاگیاہے کہ مولانافضل الرحمٰن قدرے اطمیان سے مہربخاری کواپنے فون پرجب کچھ دکھارہے تھے توایسے میں مہربخاری کوموبائل فون پرکیادکھارہے تھے یہ تووہی بتاسکتے ہیں لیکن اس تصویرکی صورت میں سوشل میڈیا صارفین کو تبصروں کے لیے ایک نیا موضوع مل گیا ہے جس پر ہر سوشل میڈیا صارف اپنی اپنی سیاسی بصیرت کے حساب سے تبصرے اور قیاس آرائیاں کر رہا ہے

تازہ ترین خبریں