03:56 pm
ڈیرہ بگٹی : لیویز چوکی کے قریب دھماکے کے باعث لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا

ڈیرہ بگٹی : لیویز چوکی کے قریب دھماکے کے باعث لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا

03:56 pm

ڈیرہ بگٹی(آن لائن)ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں لیویز چوکی کے قریب دھماکے کے باعث لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوپ میں لیویز چیک پوسٹ کے قریب راستے پر نصب بارودی سرنگ کے دھماکے کے باعث لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگیا زخمی اہلکار کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
زخمی اہلکار کی شناخت جمیل نوثانی بگٹی کے نام پر کی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی تھی۔

تازہ ترین خبریں