03:57 pm
نواز شریف کی رہائی پر ڈیل کا دعوی کرنیوالے وفاقی وزیر   غلام سرور خان کیخلاف درخواست دائر

نواز شریف کی رہائی پر ڈیل کا دعوی کرنیوالے وفاقی وزیر غلام سرور خان کیخلاف درخواست دائر

03:57 pm

اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی رہائی پر ڈیل کا دعوی کرنے والے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے خلاف خالد محمود ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے وفاقی وزیر نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈیل کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کا ذکر کیا،وفاقی وزیر نے حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ن کی ڈیل میں دیگر اداروں کا بھی ذکر کیا، درخواست گزار نے استدعا کی ہے
وفاقی وزیر غلام سرور خان کو ڈیل سے متعلق بیان پر طلب کر کے قانون کے مطابق وفاقی وزیر کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے،درخواست میں وفاقی وزیر غلام سرور خان اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں