03:59 pm
نواز شریف کا آئندہ دو روز میں ملک سے باہر جانے کا امکان

نواز شریف کا آئندہ دو روز میں ملک سے باہر جانے کا امکان

03:59 pm

لاہور (آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی صورت میں نواز شریف کا آئندہ دو روزہ ملک سے باہر جانے کا مکان ہے۔ جاتی امراء کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج پر معمور ڈاکٹروں ک بورڈ نے بیرون ملک ڈاکٹروں سے مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ نواز شریف کو ائرایمبولینس، چائرٹرڈ طیاروے یا عام پرواز کے ذریعے بھیجنا ہے اس پر بھی شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت ڈاکٹروں اور نرسوں کی ایک ٹیم بھی جائے گی
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد کی تیمارداری کے لئے اور ان کے ساتھ بیرون ملک جانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے سلسلے میں درخواست دائر کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اپنے وکلاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے

تازہ ترین خبریں