10:29 am
پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے، ترجمان پاک فوج

پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے، ترجمان پاک فوج

10:29 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آج کرتاپور راہدری کا افتتاح کیا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔اسی حوالے سے اب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا
کہ یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے۔اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا۔ اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا۔ دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی۔

تازہ ترین خبریں