01:16 pm
بھارت میں بابری مسجد کا فیصلہ اور کرتار پور راہداری کا افتتاح، پاک فوج کے ترجمان نے ایسا رد عمل دیدیا کہ ہندوستان تلملا اٹھا

بھارت میں بابری مسجد کا فیصلہ اور کرتار پور راہداری کا افتتاح، پاک فوج کے ترجمان نے ایسا رد عمل دیدیا کہ ہندوستان تلملا اٹھا

01:16 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کرتاپور راہدری کا افتتاح کیا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کا فیصلہ سناتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔اسی حوالے سے اب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے۔ اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا۔ اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا۔ دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی۔ یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے۔ اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا۔ اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا۔ دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی۔ ایک اور ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 5اکست کومقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد بابری مسجد کے فیصلے سے دنیا نے ایک بار پھر انتہا پسند بھارت کا اصلی بدصورت چہرہ دیکھا ہے.جب کہ دوسری طرف پاکستان دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے سکھوں کے لیے کرتاپور راہدری کھول رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں