08:55 am
پاک فوج کے جہاز حرکت میں آگئے

پاک فوج کے جہاز حرکت میں آگئے

08:55 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’شمشیر اور محافظ کے جلوے ‘‘ پاک فوج کے جہاز حرکت میں آگئے ۔۔۔۔پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس شمشیر، محافظ اور P3C نے انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائز IMX-19 میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسرسائز IMX-19 بحیرہ عرب، خلیج عمان اور خلیج فارس میں منعقد کی گئی، جس میں پچاس سے زائد ممالک کی افواج نے شرکت کی۔ ایکسرسائز کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ پاک بحریہ نے ہمیشہ میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے
میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ایکسرسائز IMX-19 کے دوران پی این ایس شمشیر اور محافظ نے مسقط اور بحرین کا بھی دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر پر پاکستان کے اُصولی موقف پر بھی بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کرائی گئی۔

تازہ ترین خبریں