06:33 am
آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں درست نہیں، ترجمان پاک فوج

آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں درست نہیں، ترجمان پاک فوج

06:33 am

راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ کمانڈر کلبھوشن جادیو کے حوالے سے بعض قانونی آپشن زیر غور ہیں، آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حتمی فیصلے سے وقت آنے پر آگاہ کردیا جائے گا،
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں درست نہیں۔اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو اپیل کا حق دینے کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد کلبھوشن کو ہائی کورٹ میں اپیل کا حق مل جائے گا۔ حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔ترمیم صرف عالمی عدالت کے فیصلوں کے معاملے پر لاگو ہوسکے گی۔

تازہ ترین خبریں