07:39 am
حکومت نے ٹماٹر کے ہوشربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی

حکومت نے ٹماٹر کے ہوشربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی

07:39 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )حکومت نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہوشربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔مقا می اخبا ر میں شائع رپورٹ کے مطابق ایران سے ایک مہینے کے لیے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔مذکورہ فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی (ایم این ایف ایس)، درآمد کنندگان ، وزارت تجارت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کیا گیا۔ایم این ایف ایس کے وفاقی سکریٹری محمد ہاشم پوپلزئی نے ملاقات کے
بعد ڈان کو بتایا 'ہاں ، ہم نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔فیصلے کے مطابق درآمد کنندگان کو گھریلو مارکیٹ میں فروخت کے لیے تین سے چار ہفتوں تک ایران سے ٹماٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔اگرچہ حکومت نے خریداری کے لیے کوٹے کی وضاحت نہیں کی تاہم ٹماٹر درآمدات کے لیے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔

تازہ ترین خبریں