09:03 am
پاکستان کے اہم شہر میں خوفنا ک سانحہ ، والد کے جنازے پر جانے والی بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

پاکستان کے اہم شہر میں خوفنا ک سانحہ ، والد کے جنازے پر جانے والی بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق

09:03 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک) یوں تو حادثات ناگہانی بلا سمجھے جا تےہیں اور ایسا ہے بھی تاہم کچھ سانحے ایسے ہوتے ہیں جنہیں سن کر آنکھیں خون کے آنسو روتی ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکتا ۔ ایسا ہی ایک سانحہ آج سیالکوٹ میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کے جنازے میں جا نے والی گاڑی کو سانحہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ ہوا ہے
۔حادثے کے دوران ماں، بیٹی، باپ اور بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہیں۔پل رکھ کیکر گوجرانوالہ کی رضیہ بی بی،مقدس بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ میں والدہ کی فوتگی پر نواحی گاؤں سوہدیکی آ رہے تھے۔ موضع پورب کے قریب سامنے سے آنے والی پجارو نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ جاں بحق ہونے والوں میں رضیہ ، بیٹی فضیلت،رضیہ بی بی کا بہنوئی یعقوب، یعقوب کا بیٹا صہیب ، یعقوب کا بھائی محمد فاروق، صدف بی بی اور گاڑی کا ڈرائیور سفیان بھی شامل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدری اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین خبریں