11:46 am
مظاہرین کے خلاف ایکشن، کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا

مظاہرین کے خلاف ایکشن، کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا

11:46 am

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سیکورٹی فورسز کی جانب سے جمیعت علماء اسلام ف کے مشتعل مظاہرین کے خلاف ایکشن، کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھلوا دیا، بدھ کی صبح جے یو آئی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کر کے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل کروا دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی کی جانب سے جے یو آئی ف اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ ایف سی کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے بند کر دی جانے والی کوئٹہ چمن شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ ایف سی اہلکاروں کی آمد پر پشتونخواء ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی ف کے کارکن دھرنے کی جگہ سے فوری رفو چکر ہو گئے۔ اس سے قبل بدھ کی صبح کو جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ کے پلان بی کے اعلان کے بعد جمعیت علماء اسلام اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن شاہراہ بلا ک کردی تھی جس کے باعث پاک افغان ٹرانز ٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی معطل ہوگئی تھی۔