02:40 pm
پلان بی آج سے عملدرآمد شروع ہوگا ،مولانا واسع

پلان بی آج سے عملدرآمد شروع ہوگا ،مولانا واسع

02:40 pm

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر پلان بی آج سے عملدرآمد شروع ہوگا اپوزیشن کی جماعتیں دو دو اضلاع کو بند کرینگے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ خضدار،کوئٹہ ڈی جی خان شاہراہ لورالائی کے مقام پر بند کیا جائیگا 16 نومبر سے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان ژوب ، کوئٹہ جیکب آباد شاہراہ سبی کے مقام پربند کیا جائیگا اٹھارہ نومبر تک سڑکیں بند کی جائے گی اضلاع کی بندش کے بعد پورے صوبے کا لاک ڈئوان ہوگا مذاکرات وہ لوگ کرتے ہیں جو منتخب کردہ حکومت ہو سلیکٹڈ حکومتوں کے پاس مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں ہوتابلوچستان اور خیبرپختوانخوا کے وزیرائے اعلیٰ نام کے وزرائے اعلیٰ ہے ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں ان خیالات کا اظہارا نہوںنے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر پشتونخوامیپ کے عبدالرحیم زیارتوال، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ، حاجی نواز کاکڑ، عبدالواحد صدیقی، اصغر علی ترین ، عیسیٰ روشان ، مولوی سرور موسیٰ خیل اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں میڈیا کا ساتھ دینے پر مشکور ہیں میڈیاکو آزاری مارچ دکھانے پر دبائو کا شکار ہے اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو فارغ کرنے کی مذمت کرتے ہیں محمود خان اچکزئی روز اول سے ڈٹے رہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے متحد ہونے کا ثبوت دیا آزاری مارچ کا پلان بی شروع ہے لاکھوں کارکنوں نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کیا آزادی مارچ ختم دھرنا ختم ہونے پر اسلام آباد کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اپوزیشن جماعتوں نے بڑے کامیابی حاصل کی ہے اسلام آباد آزادی مارچ کی تعریف عالمی میڈیا نے بھی کی تحریک انصاف کے دھرنے کی نسبت ہمارا آزدی مارچ جمہوریت کے مطابق رہا اسلامی اور قبائلی روایات کو آزادی مارچ کے دوران مخلوط خاطر رکھا گیا انہوں نے کہا کہ حکمران اپوزیشن کے سیاسی روے سے پریشان ہیں حکمرانوں کو کہتے ہیں کہ عوام کو مزید امتحان میں نہ ڈالے سلیکٹڈ لوگ جموری عوام کو ماننے سے قاصر ہیں پلان بی پر آج سے عمل درآمد شروع ہے اپوزیشن کی جماعتیں دو دو اضلاع کو بند کرینگے آج کوئٹہ کراچی شاہراہ خضدارجبکہ کوئٹہ ڈی جی خان شاہراہ سبی ،16نومبر کوکوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ ژوب ،کوئٹہ ڈیرہ جیکب آباد شاہراہ بند کی جائیگی 18نومبر کو کوئٹہ گوادر شاہراہ بند کی جائیگی اضلاع کی بندش کے بعد پورے صوبے کا لاک ڈوان ہوگا عوام کیلئے نکلے ہیں ان کو تکلیف نہیں دینا چاہتے مسلط کردہ حکمرانوں سے نجات عوام کو دلائیں گے عوام اور فورسز سیاسی جماعتوں سے تعاون کریں اسلام آباد کی فورسز کا رویہ قابل تحسین تھا شاہراہ کو بند کرنے کا پلان صرف دن کے ٹائم ہوگا رات کے اوقات میں سڑکیں عوام کیلئے موسم کی سختی کی خاطر کھلی رہے گی لاک ڈواون میں اے این پی ہماری ساتھ ہے اپوزیشن کی تمام جماعتیں حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں ۔