04:25 pm
قسم اٹھا کر یقین دلاتا ہوں   نواز شریف علاج کے بعد ضرور واپس آئیں گے،خواجہ آصف

قسم اٹھا کر یقین دلاتا ہوں نواز شریف علاج کے بعد ضرور واپس آئیں گے،خواجہ آصف

04:25 pm

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قسم اٹھا کر یقین دلاتا ہوں کہ نواز شریف علاج کے بعد ضرور واپس آئیں گے بلکہ ہمارے 84ارکان اسمبلی اس بات کا حلف دینے کیلئے تیار ہیں، حکومت صحت پر سیاست نہ کرے وہ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس طرح کے منفی حربے استعمال کر رہی ہے وہ اپنی مدت اقتدار مکمل نہیں کر سکے گی،
جبکہ حکومت کی طرف سے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ میں اس بات کا عینی شاہد ہوں کہ وزیراعظم نے اپنی پارٹی اور کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بیان بازی سے گریز کریں، صحت کے حوالے سے صرف دعا کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم دو نہیں ایک پاکستان پر ایمان کی حد تک یقین رکھتے ہیں، یہاں سب کیلئے سادات کا قانون ہو، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان بدل رہا ہے ۔بزنس میں اضافہ کے حوالے سے پاکستان پہلے دس نمبر آچکا ہے ترکی کی کمپنی سے عالمی عدالت سے جو جرمانہ ہوا تھا وہ وزیراعظم کی کوششوں سے معاف ہو گیا ہے اور قوم کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ آئندہ ہفتے تک سینڈک پروجیکٹ کے حوالے سے 6ارب ڈالرز جرمانہ بھی معاف ہو جانے کی خبر آئے گی۔#/s#۔