04:30 pm
حکومت اور (ن)لیگ دونوں نوازشریف کے معاملے پر سیاست کر رہی ہیں، ارشادبھٹی

حکومت اور (ن)لیگ دونوں نوازشریف کے معاملے پر سیاست کر رہی ہیں، ارشادبھٹی

04:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر حکومت کی ضمانتی بانڈ کی شرط اور مسلم لیگ (ن) کے انکار کو دونوں جماعتوں کا سیاست چمکانا قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئےارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ نہ تو تحریک انصاف حکومت نے اس انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا جس کا عمران خان نے دعویٰ کیا تھا اور نہ ہی مسلم لیگ (ن ) کو نوازشریف
 کی صحت کی اتنی زیادہ فکرہے جس کا صرف واویلا ہی مچایا جارہا ہے۔ کیا عمران خان نہیں جانتے کہ اگر میاں نوازشریف واپس نہیں آتے تو ان کی ساری جائیدادنیب ضبط کر لے گا اور انھیں عدالتی مفرور قرار دے دیا جائے گا۔کیا انھیں نہیں معلوم کہ میاں نوازشریف کے خلاف مقدمات اور جرمانے موجود ہیں ۔ اس کے باوجود اگر یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ٹانگ کے نیچے سیاسی مخالف کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپنا پلڑا عوام کی نظروں میں بھاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں