04:31 pm
ابرار الحق کو چئیرمین ہلال احمر لگا دیا گیا

ابرار الحق کو چئیرمین ہلال احمر لگا دیا گیا

04:31 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نےمسلسل تین بار قومی اسمبلی کے الیکشن میں بھاری مارجن سے شکست کھانے والے ابرارالحق کو خلاف ضابطہ چئیرمین ہلال احمر کے عہدے سے نواز دیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین ہلال احمدڈاکٹر سعید الٰہی کو مدت پوری کیے بغیر ہی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ووٹ کے ذریعے منتخب نہ ہونے کے باعث تحریک انصاف کی حکومت نے قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ابرار الحق کو نوازنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،
یہ میرٹ کے قتل اور اقربا پروری کی بد ترین مثال ہے۔مزید برآں ابرارالحق ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کے عہدے کی مطلوبہ اہلیت پر بھی پورا نہیں اترتے۔ ان کی تعیناتی مفادات کا ٹکراؤ بھی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک این جی او، پرائیویٹ ہسپتال اور پرائیویٹ میڈیکل کالج کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ وہ اپنے خیراتی ادارے سہارا کیلئے عطیات جمع کرتے ہیں اس لیے وہ ایسے دو اداروں کے بروقت سربراہ نہیں بن سکتے جن کے کام کرنے کا طریقہ کار ایک جیسا ہے۔