05:16 pm
نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، شہبازشریف

نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے، شہبازشریف

05:16 pm

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ساڑھے 7ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈ کو”تاوان“قرار دیتے ہوئے جمع کرانے سے صاف انکار کر دیا، عمران نیازی ساڑھے 7ارب کے بانڈ زکے ذریعے یہ ظاہر کرناچاہتے ہیں کہ میں نے نواز شریف سے وصولی کر لی جو قوم کو گمراہ کرنے کی سوچ ہے، خدانخواستہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا
تو اس کی ذمہ داری عمران نیازی پر عائد کروں گا، فروغ نسیم نے پرویز مشرف کے وکیل کے طور پر عدالت عظمیٰ میں کہا تھاکہ ان کی کمر میں شدید درد ہے جس کا علاج بیرون ملک ہے اور وہ اپنی ضعیف بیماروالدہ سے بھی ملاقات کرنا چاہتے ہیں،کیا اس وقت پرویز مشرف سے سے کوئی بانڈ مانگاگیا تھا، اللہ نہ کرے کہ نواز شریف کو زہردیاگیا ہولیکن ماہرین اس کی انکوائری کررہے ہیں اور اگر ایسا کچھ ہوا تو اسے ضرورقوم کے سامنے لائیں گے، نواز شریف کے خلاف سرکار کے پیسے میں آدھے دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور ان کے خلاف سارے کیسز خاندانی کاروبار کے ہیں لیکن ان کی موجودہ صورتحال بھی قوم کے سامنے ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر راجہ ظفر الحق،احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر،مریم اورنگزیب اور دیگربھی موجود تھے