05:18 pm
موسم سرما کی پہلی بارش نے تباہی مچا دی ، آسمانی بجلی سے اتنے افراد جاں بحق کہ فضا سوگوار ہو گئی

موسم سرما کی پہلی بارش نے تباہی مچا دی ، آسمانی بجلی سے اتنے افراد جاں بحق کہ فضا سوگوار ہو گئی

05:18 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موسم سرما کی پہلی بارش نے تباہی مچا دی ، آسمانی بجلی سے اتنے افراد جاں بحق کہ فضا سوگوار ہو گئی ۔۔۔ ملک میں موسم سرما کی پہلا موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر میں مسلسل طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے صحرائی اور خشک سالی کیلئے مشہور علاقے تھرپارکر میں طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے تباہی مچا دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث تھرپارکر میں رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر اسمانی بجلی گرنے کے
باعث 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل کو موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی، بارش کے بعد شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کے موسم بھی تبدیل ہونے لگاہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے راستے ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہورہا ہے جس کے نیتجے میں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع اور بالخصوص کراچی میں 15 نومبر کو بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے 48 گھنٹے بعد شہر میں غیر معمولی سرد ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔