05:58 pm
بجلی کی مد میں17ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی، حکومت نےعوام کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا

بجلی کی مد میں17ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی، حکومت نےعوام کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا

05:58 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) گزشتہ کچھ ماہ کے دوران عوام کو بجلی کے فی یونٹ میں قیمتوں میں بار بار ہوش رُبا اضافے کا جھٹکا سہنا پڑا ہے۔ جس کے باعث بہت سے لوگ حکومت سے نالاں بھی نظر آتے ہیں۔ تاہم عوام بجلی کے حوالے سے اپنے غصے کو بچا کر رکھیں، کیونکہ ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے صارفین پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے سی پی پی اے نے نیپرا کو درخواست سماعت کے لیے دی ہے۔ اس درخواست پر نیپرا کی جانب سے 20 نومبر 2019ء کو سماعت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صارفین سے 17 ارب 28 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ ساماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔ اگر نیپرا نے اضافے کی درخواست منظور کر لی تو ایسی صورت میں آئندہ ماہ سے اضافہ لاگو ہو جائے گا۔