09:21 am
میاں نواز شریف بیرون ملک جانے کے بعد کیا کریں گے ؟ ن لیگی رہنما کس چیز سےواقف ہیں ؟ حیران کن انکشاف

میاں نواز شریف بیرون ملک جانے کے بعد کیا کریں گے ؟ ن لیگی رہنما کس چیز سےواقف ہیں ؟ حیران کن انکشاف

09:21 am

لاہور( این این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے ڈرامے بند کر کے جھوٹ سے توبہ کریں،آپ کاغذ پر لکھ کر نہیں دے رہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو پتہ ہے کہ وہ کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ اللہ نے آپ کو سچ بولنے اور با وقار فیصلے کرنے کی توفیق ہی نہیں دی ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حالت اب بھی نازک ہے،تاخیر
 
نوازشریف کی صحت اور زندگی پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کے سپیشل میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے سفر کی سفارش کی تھی، نوازشریف کے علاج کیلئے انہیں فی الفور بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔