10:01 am
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، سماعت 1 گھنٹے کیلئے ملتوی

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، سماعت 1 گھنٹے کیلئے ملتوی

10:01 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ایک گھنٹے کے لیے ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کی ضمانت منظور ہوچکی، وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہیں نکالا،
عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔عدالت نے استفسار کیا کیا وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ؟ جس پر وکیل نے کہا وفاقی حکومت نے کمنٹس جمع کرا دیئے ہیں۔ عدالت نے کہا جواب کی ایک کاپی درخواستگزار کے وکیل کو بھی دے دیں، جواب پڑھنے کیلئے وقت لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں۔