03:07 pm
لندن میں 7 جائیدادیں بے نقاب۔۔۔وہ پی ٹی آئی رہنما جس کی مزید جائیدادیں عابد شیر علی نے منظر عام لانے کا اعلان کردیا

لندن میں 7 جائیدادیں بے نقاب۔۔۔وہ پی ٹی آئی رہنما جس کی مزید جائیدادیں عابد شیر علی نے منظر عام لانے کا اعلان کردیا

03:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں 7 جائیدادیں بے نقاب۔۔۔وہ پی ٹی آئی رہنما جس کی مزید جائیدادیں عابد شیر علی نے منظر عام لانے کا اعلان کردیا۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کے وزیر فیصل واوڈا کی مزید جائیدادیں بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں جلد ہی لندن جاؤں گا اور پاکستان تحریک انصاف کے کرپٹ وزیر فیصل واوڈا کو بے نقاب کروں گا،میں نے فیصل واوڈا کی لندن میں مزید 7 پراپرٹیز تلاش کر لی ہیں
جب کہ 11 پراپرٹیز میں پہلے ہی ڈھونڈ چکا ہوں۔ فیصل واوڈا نے غریب عوام کے کئی ملین چرائے۔انہوں نے کہا کہ میں فیصل واوڈا کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مجھے عدالت لے جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ میں نے ایک مشن شروع کیا ہے، فیصل واوڈا نے غیر قانونی رقم سے لندن میں جو پراپرٹیز لی ہیں، یہ لگژری قسم کی پراپرٹیز ہیں، میں نے اس پراپرٹی کی بات کی تھی۔ قبل ازیں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈ ا پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ آج میں لندن کی اس جگہ پر موجود ہوں جو کہ مہنگی ترین جگہ ہے اور یہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ عمران خان کی ایم ٹی مشین یعنی کے فیصل واوڈ کی ہے،میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔ فیصل واوڈا نے لندن کے مہنگے ترین علاقے میں جگہ خریدی اور یہ ساری پراپرٹی ان کی ہے۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ اس پراپرٹی کی قیمت کم از کم 4 ملین پاؤنڈ ہے جس کو چھپانے کے لیے فیصل واوڈا نے عمران خان سے این آر او لیا ہے۔ اور یہ ساری پراپرٹی کراچی میں چائنہ کٹنگ اور بھتے کے پیسوں سے بنائی گئی۔اور منی لانڈرنگ کے ذریعے سے یہ پیسے لندن شفٹ کیے گئے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ یہاں پر فیصل واوڈا کی بیٹی بھی رہتی ہے۔اور ابھی تو میں نے یہ ایک پراپرٹی بتائی ہے اس کے علاوہ بھی 7 اور پراپرٹیز ہیں جو فیصل واوڈا نے بھتے کے پیسوں سے بنائی۔ جس پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ میں عابد شیر علی کو کہتا ہوں کہ بزدل جس طرح میں تیرے رشتہ داروں کے خلاف ثبوت لایا تم بھی لاؤ۔ انہوں نے کہا ہم نہ ڈرے تھے نہ جھکے ہیں۔لندن بھاگا ہوا اشتہاری ملکہ کے پیلس کے سامنے کھڑے ہو کرکہتا ہےکہ یہ فیصل واوڈا کی پراپرٹی ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم شریف خاندان کے خلاف ثبوت لائے اس طرح ہمارے خلاف بھی لائے جائیں تو بات کروں گا۔فیصل واوڈا نے عابد شیر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں عابد شیر علی کو خیراتی فنڈز سے علاج کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں علاج کرنا جانتا ہوں اور کروں گا بھی جیسے شریف خاندان کاکیا تھا۔عابد شیر علی رات کو کسی بھی بلڈنگ کے باہر کھڑے ہو کر کہتا ہے کہ یہ فیصل واوڈا کی بلڈنگ ہے۔