03:26 pm
 ملک میں نئے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

ملک میں نئے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

03:26 pm

کراچی (ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ اگلے سال تک نیاوزیراعظم اورنئے انتخابات ہوں گے ،یقین سے کہتاہوں کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کوجاناپڑے گا،حکومت کے پاس کو ئی پالیسی نہیں ،آئی ایم ایف کی پالیسیوں کانقصان عوام اٹھارہی ہے ،
انہوں نے یہ بات کورکمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ ہماری عوامی رابطہ مہم جاری ہے ،اگلے سال یوم تاسیس کاجلسہ آزادکشمیرمیں منعقدہوگا۔کورکمیٹی میں ملکی معاشی صورتحال پرغورکیاگیا،سلیکٹڈ حکومت کے آنے کے بعدمعاشی صورتحال خراب ہوئی ،حکومت کی ایک سال میں معاشی کارکردگی بدترین رہی ،آئی ایم ایف کی پالیسیوں کانقصان عوام اٹھارہی ہے ،حکومت کےپاس کوئی پالیسی نہیں ،مہنگائی اورٹیکس کابوجھ عوعام پرڈالاجارہاہے ،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ہم پرفرض ہے ہم عوام ،کسانوں ،مزدوروں اورتمام طبقات کی آواز بنیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کیا ہے، اب آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ پلان بی میں داخل ہوگیا ہے۔تاہم مولانا کے بی اور سی پلان کا ہمیں کچھ پتا نہیں۔مولانا اور ق لیگ کے درمیان بی ، کیواور سی پلان نہیں بتایا گیا۔ آج کل مولانا صاحب ق لیگ سے رابطے میں ہیں۔مولانا اور رہبرکمیٹی نے ہمیں پلان بی اور سی سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کوجانا پڑے گا، اگلے سال تک نیا وزیراعظم اور نئے انتخابات ہوں گے۔ ہمارے حکمرانوں کو اندازہ نہیں ہورہا، کہ ان کی سپورٹ اترچکی ہے