04:01 pm
والد کی بیماری کی وجہ اگر یہ چیز نکلی تو سب سے پہلے کس کا گریبان  پکڑوں گا

والد کی بیماری کی وجہ اگر یہ چیز نکلی تو سب سے پہلے کس کا گریبان پکڑوں گا

04:01 pm

لندن(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ اگرنواز شریف کی بیماری کی وجہ زہرخوانی نکلی تومعاملہ چیئرمین نیب سے شروع ہوگا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے آج اخبارات میں چیئرمین نیب کی شائع ہونے والی خبرجس میں انہوں نے اسحاق ڈار سے 50کروڑ کی ریکوری کادعویٰ کیاتھا
کاعکس شیئرکرتے ہوئے کہاکہ یہ میر ی برآمدگی نہیں بلکہ بلکہ نیب کا منجمد شدہ اکاؤنٹس میں حق حلال کی کمائی پر ڈاکہ ہے اور یہ حرکت سال پرانی ہے،نئی خبر بنانے کا مقصد انٹرپول کےحوالے سے حکومتی شرمندگی سے توجہ ہٹانا ہے،مشرف عرصہ سے ایبسکونڈر ہیں لیکن ان کے ساتھ ایسا کرنےکے بجائے فروزن اکاؤنٹ سے پیسہ نکال کر ان کو دیا گیا۔علی ڈار کے اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو ایسی خبریں لگوانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیے اور اپنے خلاف الزامات بلکہ ثبوتوں کی سنگینی کو دیکھ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف کی بیماری کی وجہ زہر خورانی نکلی تو معاملہ چیئر مین نیب سے شروع ہوگا۔حسین نواز شریف نے ایک دوسری ٹویٹ میں اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹر عدنان کی ٹویٹ کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’نواز شریف کو سٹیرائڈ اور قوت مدافعت کم کرنے کی ادویات کی بھاری ڈوز ملنے کے باعث ضروری ہےانھیں ہسپتال میں نہ رکھا جائے جہاں انفیکشن ہونےکا خدشہ بڑھ جاتا ہے،جو لوگ ایک مریض کو ہسپتال میں نہ رہنے پر نشانہ بناتے ہیں سینے میں دل نہیں رکھتے۔

تازہ ترین خبریں