12:00 pm
وزیر اعظم کی چھٹی ، اچانک گھر جانے کے فیصلے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کی چھٹی ، اچانک گھر جانے کے فیصلے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے گھر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے چُھٹیاں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان دو روز بنی گالہ اپنے گھر میں رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ کے ہمراہ رہیں گے۔
وزیراعظم عمران خان ان چھٹیوں کے دوران کسی بھی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں‌ کریں گے اور نہ ہی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، دو روز کی چھٹیوں کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں جس کے تحت وزیراعظم عمران خان آج ہفتہ اور اتوار کو بنی گالہ میں ہی رہیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس طرح چُھٹیاں لینے کا فیصلہ کرنے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مولانا کی خواہش پوری کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں جبکہ کچھ سیاسی مبصرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان درحقیقت اپنی روزمرہ کی روٹین سے کچھ توقف چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے چُھٹیاں لینے اور اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان چُھٹیوں کو گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اجلاس کہ صدارت کی تھی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اداروں پر تنقید کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

راولپنڈی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

لاہور کی رہنے والی حنا نے عباس سے شادی سے انکار کردیا تھا

74ای چالان ادا نہ کرنے والا رکشہ آخر کار پکڑ لیا گیا

میاں برادران کی حسن پرستی پر مبنی ایک اور داستان

فضل الرحمان گروپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوچکی ہے ،  ’جمعیت علمائے اسلام پاکستان ہماری جماعت تھی اور رہے گی۔ حافظ حسین احمد 

نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 

اسامہ ستی کیس، گرفتارملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع

نجی فوڈ کمپنی کی عمارت پر ڈلیوری بوائے کا دھاوا، خوفناک صورتحال

پشاور یونیورسٹی نے ملازمین کو رواں ماہ کی آدھی تنخواہ دینے کا عندیہ دے ڈالا

گیس کی قلت ۔۔۔ پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشنز بند ۔۔۔ کل صبح گیس ملے گی 

 نالائق حکومت نے دنیا بھر میں نہ صرف پی آئی اے بلکہ ملک کو بھی بدنام اور رسوا کیا ہے۔ پلوشہ خان

 عظمت سعید سے تحقیقات کروانا براڈ شیٹ سے بھی بڑا فراڈ ہے،انکو کمیٹی کا سربراہ بنانا معاملہ دبانے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔ فیصل کریم کنڈی

مراد علی شاہ وفاقی وزیر علی زیدی سے ناراض ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط ارسال کردیا