11:16 am
نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کو تو میں ایک ٹکا نہیں دوں گا لیکن عدالت جو مانگے گی اسے دوں گا،سینئیر صحافی کا انکشاف

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کو تو میں ایک ٹکا نہیں دوں گا لیکن عدالت جو مانگے گی اسے دوں گا،سینئیر صحافی کا انکشاف

11:16 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت رکھی ہے جس کے تحت اگر تو نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو انہیں 7 ارب روپے کے شورٹی بانڈ دینا ہوں گے،تاہم ن لیگ نے حکومت کی انڈیمنٹی بانڈز کی شرط مسترد کر دی،ن لیگ کا خیال ہے کہ حکومت بانڈر کی صورت میں عوام کو دھوکے کی طرف لے کر جانا چاہتی ہے کہ ہم نے ان سے 7 ارب نکلوا لی، شہباز شریف اور میں اس شرط کو مسترد کرتے ہیں،عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے
۔یہی بات دو روز قبل مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کی۔نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی ہے جس پر آج سماعت ہو گی۔جہاں حکومت ایک طرف ڈٹی ہوئی ہے کہ نواز شریف کو شورٹی بانڈز کے بغیر نہیں جانے دینا وہیں ن لیگ بھی اس موقف پر ڈٹی ہوئی ہے کہ ہم کوئی شورٹی بانڈز نہیں دیں گے کیونکہ عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے جا چکے ہیں۔اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی کا کہنا محمد مالک کا کہنا تھا کہ میری کچھ لوگوں سے بات ہوئی جنہوں نے مجھے بتایا کہ میاں صاحب نے کہا کہ ان کو تو میں ایک ٹکا نہیں دوں گا لیکن عدالت جو مانگے گی اسے دوں گا۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ نواز شریف عدالت کو کچھ بھی دینے کو تیار ہیں لیکن حکومت کو کچھ بھی نہیں دیں گے کیونکہ اس صورت میں حکومت اسے اپنی کامیابی سمجھے گی۔