02:01 pm
 نواز شریف ملک واپس نہ  آنے کیلئے باہر جا رہے ہیں

نواز شریف ملک واپس نہ آنے کیلئے باہر جا رہے ہیں

02:01 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سینئرصحافی عارف حمیدبھٹی نے کہاکہ میاں نواز شریف کامعاملہ عدالت میں ہے اس پرہم زیادہ بات نہیں کرسکتےمیری اطلاع کے مطابق میاں صاحب واپس نہ آنے کے لیے ہی باہرجارہے ہیں ۔عدالت نے انہیں چارہفتوں کی اجازت دی ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق چارہفتوں کے بعدکسی ڈاکٹرصاحب کاباہرسے لیٹرآسکتاہےکہ میاں نواز شریف کی طبیعت ابھی بھی ناساز ہے اورانہیں سفرکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسی دوران مریم نواز کے باہرجانے کے لیے بھی درخواست دی جائیگی
کہ وہ والدکی عیادت کے لیے باہرجاناچاہ رہی ہیںاسی لیے اپوزیشن(مسلم لیگ ن )کوئی بڑی گارنٹی دینے کے لیے تیارنہیںوہ چاہتے ہیں کہ کورٹ اپنے سرپہ ان کواجازت د ے دےاب چارہفتے کی اجاز ت کے بعداسلام آبادہائی کورٹ نے کہاکہ ہماراملزم کہاں ہےقانونی تقاضےپورے کیے بغیراگرکوئی بھی ان کوباہربھیج دیتاہے تومشکل ہوجائیگی۔