09:25 pm
نواز شریف کا بیان حلفی صحیح ہے یاغلط، لاہور ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دیدیئے

نواز شریف کا بیان حلفی صحیح ہے یاغلط، لاہور ہائیکورٹ نے اہم ریمارکس دیدیئے

09:25 pm

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت شروع ہو گئی۔ دوران سماعت عدالت نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں بیان حلفی پڑھ کر سنایا۔ وکیل نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف نے ضمانت دی ہے۔ جیسےہی نواز شریف صحت یاب ہوں گے واپس آئیں گے ۔عدالت نے کہا کہ نواز شریف کا بیان حلفی مناسب ہے ، لیکن بیان حلفی میں شہباز شریف کے بیان سے
لفظ ''فیسیلٹیٹ (سہولت کار)'' کو ''انشور (یقینی)'' سے بدل دیں۔ جس پر وکیل نے کہا کہ ٹھیک ہے کر دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومتی میمورینڈم انسانی بنیادوں پر جاری کیا گیا ہے، نواز شریف کے وکیل بتائیں کہ کیا نواز شریف شورٹی کے طور پر کچھ دینا چاہتے ہیں یا نہیں، نواز شریف سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کیا جا سکتا ہے۔نواز شریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا عدالت عالیہ نے نواز شریف کی سزا اور جرمانہ معطل کر دیا، معاملہ عدالت میں ہو تو حکومت مداخلت نہیں کرسکتی، 18 ماہ کے ٹرائل میں نواز شریف خود پیش ہوئے، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دی گئی، میں انڈر ٹیکنگ دینے کیلئے تیار ہوں، نواز شریف صحتیاب ہونے کے بعد وطن آجائیں گے۔ عدالت نے استفسار کیا شہباز شریف آپ بتائیں کس طرح کی ضمانت دینے پر تیار ہیں ؟ کیا نواز شریف واپس آئیں گے ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا نواز شریف صحتیاب ہونے کے بعد وطن آئیں گے۔عدالت نے شہباز شریف سے استفسار کیا آپ کا نواز شریف کو وطن واپس لانے میں کیا کردار ہوگا ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ بیرون ملک جا رہا ہوں۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف اور نیب کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں 25 نومبر کے لیے مقرر ہوئی، حکومت بھی نواز شریف سے ضمانت ہی مانگ رہی ہے، نواز شریف واپس نہیں آتے تو قانون کے مطابق کارروائی ہوسکے گی۔عدالت نے کہا کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو، نواز شریف اور شہباز شریف واپس آنے سے متعلق لکھ کر دیں۔ آج ہونے والی سماعت میں وکلا کے دلائل کے بعد عدالتی حکم پر نواز شریف اور شہباز شریف کے بیان حلفی کا ڈرافٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروایا گیا۔ ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریری یقین دہانی کا ڈرافٹ دو صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا کہ نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے، نواز شریف واپس آکر اپنے عدالتی کیسز کا سامنا کریں گے، نواز شریف پاکستان کے ڈاکٹروں کی سفارش پر بیرون ملک جا رہے ہیں، بیرون ملک میں موجود ڈاکٹر جیسے ہی اجازت دیں گے ایک لمحہ ضائع کئے بغیر نواز شریف واپس آئیں گے۔لیکن وفاقی حکومت نے صدر ن لیگ شہباز شریف کا بیان حلفی مسترد کر دیا تھا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ہم اس کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں، بیان حلفی میں کسی قسم کی ضمانت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے