01:56 pm
 نواز شریف بیرون ملک جا کر کسی صورت سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دے سکتے، سینئر صحافی کا دعویٰ

نواز شریف بیرون ملک جا کر کسی صورت سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دے سکتے، سینئر صحافی کا دعویٰ

01:56 pm

لاہور(نیوز ڈیسک ) نواز شریف بیرون ملک جا کر کسی صورت سیاسی پناہ کی درخواست نہیں دے سکتے، سینئر صحافی کا دعویٰ ہے کہ حکومت کے تحفظات پر عدالت نے ن لیگ سے جو بیان حلفی حاصل کیا ہے اس کی وجہ سے کوئی بھی ملک سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ نہیں دے سکتا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے کچھ روز قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک جا کر سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اب اس حوالے سے صابر شاکر نے ایک مرتبہ پھر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کے روز عدالتی فیصلے کے بعد اب نواز شریف کسی صورت کسی بھی ملک میں سیاسی پناہ حاصل نہیں کر سکتے۔نواز شریف نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا ہے کہ وہ علاج کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ عدالت میں جمع کروایا گیا یہ بیان حلفی ایک ایسی دستاویز ہے جس کی وجہ سے دنیا کا کوئی بھی ملک نواز شریف کو سیاسی پناہ نہیں دے سکتا۔جبکہ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو4 ہفتے کے بعد واپس آنا ہوگا۔ عدالت نے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرکے وفاقی حکومت اور شہبازشریف کے وکلاء کو فراہم کیا۔ جس پر دونوں فریقین نے جائزہ لے کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ عدالت نے ڈرافٹ میں کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے۔اگر نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہوتی تو مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے ۔عدالتی ڈرافٹ کے متن میں کہا گیا کہ حکومتی نمائندہ سفارتخانے کے ذریعے نوازشریف سے رابطہ کرسکے گا۔ عدالتی ڈرافٹ کا حکومتی ٹیم اورمسلم لیگ ن کی قیادت شہبازشریف اور احسن اقبال نے بھی جائزہ لیا۔ صدر ن لیگ شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں عدالت کی پیشکش پرکوئی اعتراض نہیں۔ ہمیں عدالتی ڈرافٹ قبول ہے۔ ہم عدالتی ڈرافٹ پر عمل کریں گے۔ اسی طرح ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سرکاری حکام اور حکومت کو ڈرافٹ سے آگاہ کیا۔ تاہم وفاقی حکومت نے عدالتی ڈرافٹ پر اعتراض کردیا۔ عدالتی ڈرافٹ میں کسی قسم کی کوئی ضمانت یا پیسوں کی کوئی گارنٹی نہیں مانگی گئی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری