09:04 am
 نوازشریف منگل کو بیرون ملک علاج کیلئے روانہ ہوں گے،مریم اورنگزیب

نوازشریف منگل کو بیرون ملک علاج کیلئے روانہ ہوں گے،مریم اورنگزیب

09:04 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے، ایئرایمبولینس منگل کی صبح پہنچ جائے گی۔ترجمان ن لیگ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز نے آج صبح پھر نوازشریف کا تفصیلی معائنہ کیا ہے۔ نوازشریف کی صحت قابل سفر بنانے کے لیے اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز دی جارہی ہیں، پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ڈاکٹرز محفوظ حکمت عملی پر کاربند ہیں۔
مریم اورنگزیب نے قوم سے نوازشریف کا سفر بخیر ہونے کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے ایئر ایمبولینس جلد لاہور پہنچ جائے گی، نوازشریف اگلے اڑتالیس گھنٹوں نے بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں، ٹویٹر پیغام میں انھوں نے کہا کہ نوازشریف طبیعت میں بہتری کے بعد ہی لندن روانہ ہونگے۔

تازہ ترین خبریں