09:43 pm
نواز شریف کاباہر جانا کسی کی جیت یا ہارنہیں،ہمایوں اختر خان

نواز شریف کاباہر جانا کسی کی جیت یا ہارنہیں،ہمایوں اختر خان

09:43 pm

 لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیںہمارے ساتھ ہیںاور ہم مل کرملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاںہیں، ان ہائوس تبدیلی صرف باتیںہیں اورایسا کچھ نہیںہونے جارہا،سیاسی بقاء کے چیلنج سے نبرد آزما اپوزیشن نے تودل ہی دل میں نئے انتخابات کیلئے موسم کا بھی انتخاب کرلیا ہے لیکن کھلی آنکھوںسے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے پارٹی رہنمائوں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی کو اس وقت مولانافضل الرحمان کی سیاست نے مشکل میں ڈال رکھاہے کیونکہ انہوںنے دونوں جماعتوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنے اراکین اسمبلی اور کارکنوںکو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے نئے انتخابات کا شوشہ چھوڑ رہی ہیں درحقیقت انہیں بھی معلوم ہے کہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں بلکہ بہتر ہوتے معاشی حالات سے ان کی سیاست دفن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر اس وقت قیادت کیلئے رسہ کشی جاری ہے ،ان حالات میں مسلم لیگ(ن)انتخابات میںنہیںجانا چاہے گی، پیپلز پارٹی کا حال بھی سب کے سامنے ہے اور بلاول بھٹو کرپشن کا بوجھ اٹھا کرایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا پا رہے ۔بلاول بھٹو کو مشورہ ہے کہ اتنی جلدی انتخابات کی خواہش نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ آپ کو سندھ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جائے ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ تحریک انصاف نے نواز شریف کے علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ پورے ملک سے جہازوں کے ذریعے ڈاکٹروںکولاہور لایا گیا تاکہ نواز شریف کی صحت میںبہتری آ سکے۔ عدالت نے یہ کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی وجہ سے انہیں باہر جانے دیا جائے اور اس اہم معاملے پر سماعت کیلئے جنوری میں تاریخ طے کی ہے ،ہو سکتا ہے یہ معاملہ سپریم کورٹ تک جائے او ریہ روایت بنے گی ۔ نواز شریف کی صحت پر حکومت نے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست کی ہے ۔ یہ کسی کی ہار اور جیت کا مسئلہ نہیں بلکہ ہم نے سزایافتہ قیدی کے حوالے سے طریق کار بتایا ہے اور اب عدالت اس پر فیصلہ کرے گی ۔

تازہ ترین خبریں

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

ننکانہ صاحب سے لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

والدہ کو قتل کرکے گوشت کتے کو کھلانے والے کو پندرہ سال قید

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

جے ڈاٹ نے صارفین کو اطغرل غازی کے کرداروں سے ملاقات کی پیشکش کر ڈالی

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

چین نے مصنوعی پائلٹ تیار کرلیے، کارکردگی انسانوں سے کئی گنا بہتر

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

نائیجیریا ؛ اسکول پر حملے میں پولیس اہلکار ہ ل ا ک، اساتذہ سمیت 80 طالبات اغوا

 حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

حکومت ہر معاملے پر نوازشریف کی بیرون ملک سے عدم واپسی کے پیچھے چھپنا چاہ رہی ہے،خرم دستگیر

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

تمام ویکسی نیشن سینٹر پر کورونا ویکسین ختم،شہری شدید پریشان

 گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایک روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار میر اکبر خان پی ٹی آئی میں شامل

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اور پولیس میں بدترین تصادم

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت کم ہونے والی ہے