10:35 pm
نواز شریف کے بعد زرداری اور فریال تالپور کےمعاملات طے پانے کے قریب، حکومتی وزیر نے ڈیل سے متعلق اہم خبر دیدی

لاہور(نیوز ڈیسک)نواز شریف کے بعد زرداری اور فریال تالپور کےمعاملات طے پانے کے قریب، حکومتی وزیر نے ڈیل سے متعلق اہم خبر دیدی۔۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےکہ زرداری سمیت تمام کے تمام لوگ پلی بارگین کی طرف جارہے ہیں اس لیے زرداری اور فریال پور کے معاملات بھی جلد طے پا جائیں گے۔ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیا سال عمران خان کی حکومت کیلئے اچھا ثابت ہو گا، حالات سیاست اور عمران خان کی حکومت کی بہتری
کی طرف جارہے ہیں، عمران کی گڈ گورننس کی شروعات ہوچکی ہے۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، نواز شریف آج یا کل لندن روانہ ہوجائیں گے، ان کا جانا کوئی نہیں بتا نہیں پہلے ہی بتاچکا ہوں، آصف زرداری اور فریال پور کے معاملات بھی جلد طے پا جائیں گے، زرداری سمیت تمام کے تمام لوگ پلی بارگین کی طرف جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا ای سی ایل سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوگا وہ عدالت کا ہوگا، ڈیل اور ڈھیل کے درمیان ایک فیصلہ ہونے جا رہا ہے، یہ دونوں پارٹیوں کیلئے ایک راستہ ہے جب کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ چوروں کو کوئی رعایت ملے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا غلط موسم میں شروع کیا گیا، مولانا کو کہا تھا کہ اسلام آباد کا موسم موافق نہیں مت آئیں، دھرنے میں صرف جے یو آئی ف کے کارکن تھے،دھرنے کے شرکا کی تعداد آہستہ آہستہ کم ہو کر نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے،مولانا کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے وہ عمران خان کی کاپی کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر کامیاب نہیں ہوئے، مولانا نے واپس جاکر عقلمندی کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان ڈیموکریٹک اجلاس ۔۔۔۔۔ رہنماوں کے درمیان تلخ کلامی ۔۔۔ اختلافات سامنے آگئے 

26 مارچ کو لانگ مارچ ہوگا ۔۔ ملک سے غیر آئینی اور غیر جمہوری حکومت کے خاتمے کیلئے قوم اپنا کردار ادا کرے ۔ مولانا فضل الرحمان 

معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کا تجزیہ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

 ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کرے گی

پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت

 لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔یوسف رضا گیلانی

پاک بحریہ کی جانب سے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد کیاگیا۔

شہر قائد میں رشوت کے عوض ڈرائیونگ لائنسز بنانے کا انکشاف ۔۔۔ اہلکار معطل

بٹگرام میں تین ماہ سے مسلسل گونگی بہری لڑکی سےبد فعلی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

بلاول بھٹو کسی ایک ایم این اے بارے بتائیں جو غیر حاضر تھا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابلاول بھٹو زرداری کو چیلنج

سعودی عرب میں پاک میڈیا جنرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی ویبنار کا انعقاد