10:36 pm
بلاول جلد انتخابات کی خواہش میں کہیں سندھ کوبھی نہ کھوبیٹھیں، تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو دوٹوک پیغام دیدیا

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیںہمارے ساتھ ہیںاور ہم مل کرملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاںہیں، ان ہائوس تبدیلی صرف باتیںہیں اورایسا کچھ نہیںہونے جارہا،سیاسی بقاء کے چیلنج سے نبرد آزما اپوزیشن نے تودل ہی دل میں نئے انتخابات کیلئے موسم کا بھی انتخاب کرلیا ہے لیکن کھلی آنکھوںسے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میںملاقات کیلئے
آنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی کو اس وقت مولانافضل الرحمان کی سیاست نے مشکل میں ڈال رکھاہے کیونکہ انہوںنے دونوں جماعتوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنے اراکین اسمبلی اور کارکنوںکو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے نئے انتخابات کا شوشہ چھوڑ رہی ہیں درحقیقت انہیں بھی معلوم ہے کہ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں بلکہ بہتر ہوتے معاشی حالات سے ان کی سیاست دفن ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر اس وقت قیادت کیلئے رسہ کشی جاری ہے ،ان حالات میں مسلم لیگ(ن)انتخابات میںنہیںجانا چاہے گی، پیپلز پارٹی کا حال بھی سب کے سامنے ہے اور بلاول بھٹو کرپشن کا بوجھ اٹھا کرایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا پا رہے ،بلاول بھٹو کو مشورہ ہے کہ اتنی جلدی انتخابات کی خواہش نہ کریں کہیں یہ نہ ہو کہ آپ کو سندھ سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جائے ۔ہمایوں اخترخان نے کہا کہ تحریک انصاف نے نواز شریف کے علاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ پورے ملک سے جہازوں کے ذریعے ڈاکٹروںکولاہور لایا گیا تاکہ نواز شریف کی صحت میںبہتری آ سکے، عدالت نے یہ کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کی وجہ سے انہیں باہر جانے دیا جائے اور اس اہم معاملے پر سماعت کیلئے جنوری میں تاریخ طے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر حکومت نے نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) نے سیاست کی ہے ، یہ کسی کی ہار اور جیت کا مسئلہ نہیں بلکہ ہم نے سزایافتہ قیدی کے حوالے سے طریق کار بتایا ہے اور اب عدالت اس پر فیصلہ کرے گی ۔

تازہ ترین خبریں

سینیٹ الیکشن میں مداخلت ۔۔۔پیپلز پارٹی کا گورنر سندھ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

 لگتا ہے 27 ایکشن پلان پر عمل آمد کے بعد فیٹیف پاکستان سے مزید ناجائز مطالبات کریگا، سینیٹر رحمان ملک

حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔شبلی فراز

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔پنجاب کے سینٹ انتخابات میں نون لیگ نے حکومت کے ساتھ مثبت بات چیت کی۔ فواد چوہدری

عوامی نیشنل پارٹی کا اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلا ن،تحقیقات کا مطالبہ

پی ایس ایل کا دسواں میچ ۔۔۔ پشاورزلمی کااسلام یونائیٹڈکیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ

دلہن ٹریکٹر سے کود کر تھانے پہنچ گئی ۔۔ بھاراتیوں کا تھانے کے باہر احتجاج

پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانزکو7 وکٹوں سے شکست دے دی

جیلیں مسلم لیگ(ن)کےلیےنئی بات نہیں،نوازشریف نےعمران خان کےانتقام کاسامناکیا۔ حمزہ شہباز

لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے ایک اور زبردست قدم ۔۔ پیٹرولنگ کے لیے ابابیل فورس تشکیل دے دی۔

کورونا  ایس او پیز ۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

سانپ کو کیسے مارا ؟  DSP آئے تو سانپ زندہ تھا۔۔۔ اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پورا واقعہ بیان کردیا

امجد آفریدی، شمیم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل